salman or katrina aik tha tiger- bollywood news

bollywood news

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کو زبردست بلاک بسٹربزنس دینے والی فلم “ایک تھا ٹائیگر” کا سیکیول بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جب کہ فلم میں 4 سال بعد ایک بار پھردبنگ سلمان خان اورباربی ڈول کترینہ کیف جلوہ گرہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم “ایک تھا ٹائیگر” کے سیکوئل  بنانے کی تیاریاں تیزی سے ہورہی ہیں تاہم فلم میں 4 سال بعد ایک بار پھردبنگ سلمان خان اورباربی ڈول کترینہ کیف جلوہ گرہوں گے، جہاں فلم کا نام “اب ٹائیگرزندہ ہے” رکھا گیا ہے جب کہ فلم کا سیکوئل بھی وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں پہلی فلم کا آخری منظرختم ہوا تھا۔

فلم “ایک تھا ٹائیگر” پہلی فلم ہے جس میں اداکاراورہدایتکارکبیرخان پہلی بارایک ساتھ آئے تھے جب کہ فلم “ایک تھا ٹائیگر”سال 2012 میں سب سے زیادہ بزنس دینے والی فلم قرارپائی تھی، جس کے وہ سلمان خان کے ساتھ متعدد بلاک بسٹر فلمیں دے چکے ہیں، تاہم اب سیکیوئل کی ہدایتکاری کبیرخان کے بجائے فلم سلطان کے ہدایتکار”علی عباس ظفر” یش راج بینرزتلے کریں گے۔

دوسری جانب ہدایتکارعلی عباس ظفر کترینہ کیف کے بہترین دوست بھی سمجھے جاتے ہیں جب کہ وہ اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کرچکے ہیں جہاں انہیں لگتا ہے کہ وہ اوراداکارہ مل کربہترین کام کرسکتے ہیں جب کہ اس موقعے سے بہتران کے لیے کوئی اورموقع نہیں ہوسکتا کیونکہ اداکارہ کترینہ بھی ہدایتکارعلی عباس ظفر کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

About Master Blog Writer

Master Blog Writer is the best platform for blog and article writers wishing to share the knowledge, ideas and information with like-minded people.

Check Also

saif key sath filmon main anay ka shoq nahi roz inhen ghar main dekhti hon kareena kapoor

سیف کے ساتھ فلموں میں آنے کا شوق نہیں انہیں روزگھرمیں دیکھتی ہوں، کرینہ کپور …

One comment

  1. Hey would you mind letting me know which webhost you’re utilizing? I’ve loaded your blog in 3 completely different web browsers and I must say this blog loads a lot faster then most. Can you suggest a good internet hosting provider at a honest price? Thank you,I appreciate it!Breaking News World

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *