saif key sath filmon main anay ka shoq nahi roz inhen ghar main dekhti hon kareena kapoor

letest bollywood news

سیف کے ساتھ فلموں میں آنے کا

شوق نہیں انہیں روزگھرمیں دیکھتی ہوں، کرینہ کپور

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے فلمساز انہیں اور سیف کو ایک ساتھ فلم کا حصہ بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور خود انہیں بھی سیف کے ساتھ کام کرنے کا شوق نہیں۔  

ممبئی میں ’’اڑتا پنجاب‘‘ کی تشہیر کےلیے منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے جب کترینہ سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے شوہراور اداکار سیف علی خان کے ساتھ کب بڑے پردے پر نظرآئیں گی، جس پراداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ شائد جلد ہماری جوڑی کو بڑے پردے پر نہ دیکھ سکیں کیونکہ بالی ووڈ کا کوئی فلمسازیا ہدایت کار ہم دونوں کو ایک ساتھ کسی فلم میں لینے کا ارادہ ہی نہیں رکھتا۔ اگراچھی کہانی کے ساتھ کسی فلم کی آفر آئی تو ہم دونوں ایک ساتھ بڑے پردے پرجلوے بکھیر سکتے ہیں لیکن ایسا ابھی تک ہوا نہیں ہے اورہوسکتا ہے کہ اس میں 20 سال بھی لگ جائیں۔ انہیں خود بھی سیف کے ساتھ کام میں اتنی دلچسپی نہیں کیونکہ وہ سیف کوروزہی گھرمیں دیکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں اداکارایک ساتھ فلم “تشن” اور”قربان” میں جلوہ گرہوچکے ہیں جوکہ دونوں ہی باکس آفس پرناکام ثابت ہوئی تھیں۔

About Master Blog Writer

Master Blog Writer is the best platform for blog and article writers wishing to share the knowledge, ideas and information with like-minded people.

Check Also

Shah Rukh Khan Breaks Silence about Doing His Bit to Prepare Aryan for Bollywood news

Shah Rukh Khan’s son Aryan is ready to walk in papa’s shoes. After getting graduated …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *